تازہ ترین

محکمہ ڈاک میں 442 اسامیاں

بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں

تاریخ    8 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
 جموں//بھارتیہ محکمہ ڈاک نے جموں کشمیر سرکل میں ڈاک سیوک اسامیوں کی بھرتی کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں اس ضمن میں جاری ایک مراسلے کے مطابق برانچ پوسٹ ماسٹرس، اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹرس اور ڈاک سیوکوں کی 442 آسامیوں کو مشتہر کیا گیا ہے ۔ خواہشمند اُمیدوار آن لائین سرکاری ویب سائیٹ http://appost.in/gdsonline/Home.aspx. پر اپنی درخواستیں بھیج سکتے ہیں ۔ اُمیدواروں کو درخواستیں آن لائین پیش کرنے سے قبل نوٹیفکیشن کا بغور مطالعہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ آن لائین درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 5 اگست 2020 مقرر کی گئی ہے ۔ 
 
 

تازہ ترین