تازہ ترین

لیتہ پورہ پلوامہ حملہ| این آئی اے نے شہری کو گرفتار کرلیا

تاریخ    8 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   
(File Photo)

نیوز ڈیسک
سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے منگل کوپلوامہ کے ایک شخص کو مبینہ طورگزشتہ برس پلوامہ میں سی آر پی ایف کانوائے پر حملے ،جس میں 40اہلکار ہلاک ہوگئے تھے،کیلئے جنگجوئوں کی اعانت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔بلال احمد کچھے ساکن کاکہ پورہ پلوامہ اس حملے کے سلسلے میں گرفتار ساتویں شخص ہیں۔حکا م کے مطابق بینڈ سا کے مالک کومنگل کو جموں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خاص عدالت میں پیش کیاگیا جس نے اُسے دس دن کیلئے این آئی اے کی تحویل میں دیا۔حکام کے مطابق اُس نے جنگجوئوں کو اپنا مکان کمین گاہ کے طور استعمال کرنے کی اجازت دی تھی  اور اس کیلئے علاوہ انہیں اعلیٰ قسم کے موبائل فون بھی استعمال کیلئے دیئے تھے۔ 
 

تازہ ترین