بارہمولہ کی خاتون کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد141

تاریخ    7 جولائی 2020 (36 : 10 AM)   
(File Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ کی ایک60سالہ خاتون، جو کورونا میں مبتلاءتھی، سی ڈی اسپتال سرینگر میں چل بسی۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر141ہوگئی ہے۔
سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ کنزر کی مذکورہ خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسے امراض میں مبتلاءتھی جس کے دوران اس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ۔وہ3جولائی سے زیر علاج تھی اور منگل کی صبح انتقال کرگئی۔
مذکورہ خاتون کی موت گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی آٹھویں موت تھی۔ 
ابھی تک جموں کشمیر میں جو141افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں اُن میں127اموات وادی کشمیر جبکہ14اموات صوبہ جموں میں ہوئی ہیں۔