قومی وبین الاقومی فٹ بالروں کی میٹنگ ؔ | جموں وکشمیر میں فٹبال کی تاریخی عظمت کو بحال کرنے کا فیصلہ

تاریخ    6 جولائی 2020 (28 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//قومی وبین الاقوامی فٹبالروں کے فورم کی ایک میٹنگ میں وادی کے سبھی دس اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ  میںسابو چیئرمین سپورٹس بورڈجموں کشمیربینک عبدالحمیدبانڈے،صدراقبال سپورٹس بشیراحمد ملک،بین الاقوامی فٹبالرمعراج الدین وڈو،اوراشفاق احمد،بین الاقوامی فٹ بال کوچ ساجد یوسف وہلال رسول پرے ،چیئرمیں کشمیرٹریڈرس رئوف احمدبٹ،سابق ریفری مجیدعرفاتی،سابق فٹ بالررئیس مخدومی کے علاوہ کلب مالکان اور ضلع نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام ممبران نے جموں کشمیرفٹ بال ایسوسی ایشن میں ہورہی مبینہ بے ضابطگیوں اور گھپلوں پرتشویش کااظہار کیااور بہ اتفاق رائے فیصلہ کیا گیا کہ جموں کشمیرمیں فٹ بال کی ماضی کی عظمت وشان وشوکت کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے گا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کاکام کاج چلانے میں رشوت خور افراد کو ایسوسی ایشن سے باہر کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کیاجائے گاتاکہ وہ اس کھیل کو اور زیادہ تباہ نہ کریں۔ جموںکشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں ’مفتی یادگاری ‘اور ’کھیلوانڈیا‘کے تحت اضلاع کو واگزار کئے گئے رقومات کی تفاصیل درج ہیں ،میں ضلع نمائندوں نے بتایا کہ جموں کشمیرفٹبال ایسوسی ایشن نے کسی بھی ضلع کو ایسی کوئی امداد فراہم نہیں کی۔قومی وبین الاقوامی فٹبالروں کے فورم نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرکے حقائق کو سامنے لائیں۔  
 

تازہ ترین