تازہ ترین

عالمی سطح پر کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11لاکھملین تک جا پہنچی 528,000افراد ہلاک

تاریخ    6 جولائی 2020 (28 : 01 AM)   


یو این آئی
لندن// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے بارے میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 12 ہزار 326 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روزانہ کے کیسز کے حساب سے سب سے زیادہ اضافہ امریکا، برازیل اور بھارت سے سامنے آیا۔اس سے قبل ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز آنے کا ریکارڈ 28 جون کو سامنے آیا تھا جس میں ایک روز میں ایک لاکھ 89 ہزار 77 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے جبکہ اموات ایک دن میں 5 ہزار تک مستحکم رہیں۔اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اور اب تک11.1ملین لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ جبکہ 7ماہ میں 528,000 افراد اس وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ کیسز امریکا میں ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر برازیل اور تیسرے پر روس ہے۔برازیل میں اب تک 15 لاکھ تصدیق شدہ انفیکشن اور 63 ہزار اموات ہوچکی ہیں جب کہ پیرو اور چلی میں بھی کیسز روس کے سوا یورپ کے کسی بھی حصے سے تجاوز کر گئے ہیں۔اس کے باوجود برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں 50 فیصد گنجائش سے بارز اور ریسٹورانٹس کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ سیاحوں کو کوپاکبانا ساحل سمندر کی طرف راغب کیا جا سکے۔دریں اثنا سعودی عرب میں بھی کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور مشرق وسطی میں بھی یہ وائرس پھیلتا جارہا ہے، اس کے علاوہ افریقہ بھر کے ممالک مستقل طور پر بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود دوبارہ کھولنے کے منصوبے بنارہے ہیں۔برزیل میں 1,539,081افراد متاثر ہوئے ہیں اور 63,174افراد کی موت ہو چکی ہے ۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 625 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں ۔