اننت ناگ //سالانہ امر ناتھ یاترا چھڑی مبارک اتوار کواننت ناگ کے راستے پہلگام پہنچائی گئی جہاں شنکرمندر میں خصوصی پوجا پاٹ کااہتمام ہوا۔پوجا پاٹ میں امن آشتی کے لئے دعا کی گئی۔ سادو مہنت دیپندر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ اس سال پہلگام کے راستے سے امرناتھ یاترا کی اجازت نہیں دی گئی ہے لیکن چھڑی مبارک پہلگام کے روایتی راستے سے ہی پوتر گھپا کی طرف روانہہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث اس سال پہلگام کا راستہ زائرین استعمال نہیں کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ وقت میں انتظامیہ کو تعاون دینا لازمی بن گیا ہے۔