تازہ ترین

پارہ 32.0ڈگری نمی کا تناسب 82فیصد

تاریخ    6 جولائی 2020 (00 : 02 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر // شہر سرینگر میں اتوار کودرجہ حرات32ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 82فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ، جس کی وجہ سے شدت کی گرمی محسوس کی گئی ۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اور 10جولائی تک وادی میں بارشوں کا کوئی بھی امکان نہیں ہے ۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام ہوائیں چل سکتی ہیں جس کی وجہ سے چند دوردراز علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق شہر سرینگر میں اتوار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.0ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔تاہم کپوارہ میں درجہ حرارت کم ہو کر 30.7پر آگیا۔قاضی گنڈ میں 30.7ڈگری سلسیش تھا تاہم وہاںہوا میں نمی کا تناسب 112فیصد تک جا پہنچا تھا ۔پہلگام میں درجہ حرارت 25.8ڈگری  ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمدنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگلے کچھ روز تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہے گی البتہ 9اور 10کو کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے ۔
 

تازہ ترین