مزید6 اموات، تعداد133 | ڈاکٹر، 5بینک ملازمین اور 5حاملہ خواتین سمیت 183مثبت، مجموعی تعداد 8429

تاریخ    6 جولائی 2020 (00 : 02 AM)   


پرویز احمد
سرینگر//5جولائی بروز اتوار جموں و کشمیر میں مزید6اموات کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 133ہوگئی ہے جن میں سے 14جموں جبکہ 119 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔اتوار کو ایک ڈاکٹر، 5 بینک ملازمین، 5حاملہ خواتین اور فوج کے 11اہلکاروں سمیت 183افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد8429تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 1773 جموں  جبکہ 6656کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔مثبت قرار دئے گئے183افراد میں سے 59 سرینگر، 17 بارہمولہ، 4 کولگام، ایک شوپیان،3اننت ناگ،20کپوارہ،4پلوامہ،19بڈگام،4بانڈی پورہ، ایک گاندربل، 9جموں،2ادھمپور،7کٹھوعہ،10رام بن،18سانبہ،2راجوری اور 3ڈوڈہ سے تعلق رکھتے ہیں۔  

مزید 3اموات

جموں و کشمیر میں اتوار کو مزید 6متاثرین فوت ہوگئے جن میں 3سکمز،2صدر اسپتال اور ایک متاثرہ شخص سی ڈی اسپتال میں فوت ہوگیا ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’ اننت ناگ کا 70سالہ معمر شخص3جولائی کو اسپتال میں داخل ہوا اور اس کی رپورٹ 4جولائی کو مثبت آئی لیکن رپورٹ مثبت آنے کے چند گھنٹے بعد ہی وہ رات دیر گئے فوت ہوگیا‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’اتوار کوشادی پورہ سمبل بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی ایک 60سالہ خاتون بھی فوت ہوگئی‘‘۔اتوار کو سکمز صورہ میں تیسری موت بارہمولہ کے رہنے والے ایک54سالہ شخص کی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا ’’ فوت ہونے والے شخص کی رپورٹ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو مثبت آئی اور اتوار شام 7بجکر 30منٹ پر فوت ہوگیا‘‘۔سی ڈی اسپتال میں سنگرامہ سوپور سے تعلق رکھنے والی40سالہ خاتون فوت ہوگئی ہے۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ٹاک نے بتایا کہ خاتون 27 جون کو صدر اسپتال سرینگر میں داخل ہوئی تھی اور 29کو اسکی رپورٹ مثبت آئی اور بعد میں سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اتوار کو فوت ہوگئی‘‘۔ صدر اسپتال سرینگر میں اتوار کو 2افراد فوت ہوگئے جن میں بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر علاقے سے تعلق رکھنے والا 54سالہ شخص ہے، جو 6اپریل سے صدر اسپتال سرینگر میں زیر علاج تھا جبکہ سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک اور مریض فوت ہوگیا ہے۔ 

سکمز صورہ

میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 2218نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 42مثبت جبکہ 2176افراد کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ 42متاثرین میں سے 18بڈگام،9سرینگر،3کپوارہ،3کولگام،2بانڈی پورہ،2پلوامہ،2اننت ناگ،2بارہمولہ اور ایک شوپیان سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’بڈگام کے 18متاثرین میں سے 5چاڈورہ،  ایک پالر، ایک کھاگ، ایک سوئی بگ،  ایک پکھر پورہ، ایک شولی پورہ، ایک گنڈ خواجہ قاسم ماگام بڈگام،  ایک شمس آباد خانصاب اور ایک کانہامہ ماگام سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’سرینگر کے 9متاثرین میں سے  احمد نگر، ایک زونی مر، ایک نٹی پورہ، ایک صفا کدل ، ایک راپورہ ،ایک لال بازاراور 2بژہ پورہ سرینگر سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ کے2متاثرین میں سے ایک تانترے پورہ سلی گام اور ایک اسوارا اننت ناگ سے تعلق رکھتا ہے۔ڈاکٹر جان نے بتایا’’ کولگام کے 3 متاثرین میں سے ایک یاری پورہ ، گڈر کولگام اور ایک کنڈ کولگام سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کپوارہ کے 3متاثرین میں سے دردسن ، بتر گام کپوارہ اور ایک ہندوارہ کپوارہ سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ بارہمولہ کے 2متاثرین میں سے ایک نلورہ  اور ایک اوڑی بارہمولہ سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔  

جے وی سی بمنہ

 پرنسپل سکمز میڈیکل کالج ڈاکٹر ریاض احمد ایتو نے بتایا ’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 476نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 20مثبت جبکہ 456افراد کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ڈاکٹر ریاض احمد ایتو نے بتایا ’’20متاثرین میں سے     

سی ڈی اسپتال 

سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 70افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جن میں سے بی بی کینٹ بادامی باغ میں تعینات 11فوجی اہلکار، جی ایم سی ہوسٹل بمنہ،6بینک ملازمین شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 70متاثرین میں سے 14سی ایچ سی کپوارہ،24صدر اسپتال سرینگر، 2پی ایچ سی ماگام ، 3ایس ڈی ایچ ٹنگمرگ کے نمونوں میں سے مثبت قرار دئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا 70متاثرین میں سے 18سرینگر، 10بارہمولہ، 15کپوارہ ، ایک اننت ناگ، ایک بڈگام،ایک کولگام اور ایک بانڈی پورہ سے تعلق رکھتا ہے۔ 

جموں 

جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 39افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جن میں سے 20کرشنا لیبارٹری، 10جی ایم سی جموں، 18لال پتھ اور ایک کی رپورٹ آئی آئی آئی ایم سے مثبت آئی ہے۔ 

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے  بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے8,429 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے3,042سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک5,255اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد132تک پہنچ گئی ،جن میں سے 118کا تعلق کشمیر   صوبہ سے اور14کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران اتوار کومزید112مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے23 اور کشمیر صوبے کے 89اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 3,99,385ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  05؍جولائی2020ء کی شام تک 3,90,956نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک2,96,591افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 40,149اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ42 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔3,042کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ45,780 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق2,07,446اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 
 

 مزید 11فوجی متاثر

پر ویز احمد

سرینگر// وادی میں5جولائی کو پولیس و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ مزید 11اہلکار وں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اسکے ساتھ ہی وادی میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس و فورسز اہلکاروں کی تعداد 735 پہنچ گئی ہے۔اتوار 5جولائی کو  بادامی باغ میں تعینات مزید 11فوجی اہلکاروں کے نمونے مثبت قرار دیئے گئے ہیں۔اسکے ساتھ ہی وائرس میں مبتلا فوجی اہلکاروں کی تعداد98 تک پہنچ گئی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ابتک  مجموعی طور پر متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد253تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ سی آر پی ایف کی مجموعی تعداد313 ہے۔ متاثرہ بی ایس ایف اہلکاروں کی تعداد 42 ہے۔29 بیکن اہلکار اورسی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
 
 

بھارت روس کو چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگیا

ملک میں کورونا کے6لاکھ،88ہزار کیسز رپورٹ

یو این آئی

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 24 ہزار،850 نئے معاملے رپورٹ ہونے کے سبب ہندوستان انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں روس کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا متاثرین کی تعداد کے حوالے سے فی الوقت امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور اب بھارت تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 24 ہزار،850 نئے کیسز سامنے آئے ، جس میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ،87 ہزار،780 ہوچکی ہے ، جبکہ روس میں اب تک 6 لاکھ،73 ہزار،564 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اس عرصے کے دوران کورونا وائرس  مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 19 ہزار،568 ہوگئی ہے ۔ انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 14ہزار،856 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جنہیں ملا کراب تک کل 4لاکھ،17 ہزار،509 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 2 لاکھ،44 ہزار،814 فعال معاملے ہیں۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ متاثرہ کورونا کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں انفیکشن کے 7 ہزار،074 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔انفیکشن کے معاملے میں دوسرے مقام پر تمل ناڈو میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے پار ہوگئی ہے۔
 

تازہ ترین