۔14دکانداروں میں وائرس کی تصدیق

مہاراج گنج مارکیٹ سیل، آج بیوپار منڈل کی میٹنگ ہوگی

تاریخ    3 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر // مہاراج گنج مارکیٹ کو حکام نے جمعرات کو 14دکانداروں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بند کردیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پیر کو مارکیٹ میں موجود سبھی دکانداروں کے نمونے حاصل کئے گئے۔ منگل کو 4کے نمونے مثبت قرار دیئے گئے، بدھ کو دکانداروں کے مزید 5نمونے مثبت آئے جبکہ جمعرات کو مزید  5کے نمونے مثبت قرار پائے۔ایک درجن سے زائد دوکانداروں کے وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد  مقامی مارکیٹ کو بند کردیا گیا اور حکام نے اسے سیل کیا۔جن دکانداروں کی رپورٹیں مثبت آئیں، انہیں این آئی ٹی قرنطین میں منتقل کردیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ آج مقامی بیوپار منڈل کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہونے والی تھی لیکن اب مارکیٹ کی بندش اور تاجروں کا کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد اس میٹنگ کا انعقاد نا ممکن دکھائی دے رہا ہے۔