تازہ ترین

راجوری میں حد متارکہ پر دراندازی کی کوشش

ایک جنگجو ہلاک ، دیگر بھاگنے میں کامیاب

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سمت بھارگو
راجوری //راجوری میں حد متارکہ پر فوج نے جنگجوئوں کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک جنگجو کو ہلاک کردیا۔ا س دوران دیگر جنگجوئوں کے واپس بھاگ جانے کی اطلاع ہے ۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ بدھ کی صبح ساڑھے 5بجے بھمبر گلی کیری سیکٹر کے بھارت گالہ کے مقام پر بھاری اسلحہ سے لیس جنگجوئوں کے ایک گروپ کو اس وقت دیکھ لیا جب وہ اگلی چوکیوں کے قریب پہنچ چکے تھے ۔ فوج کو الرٹ کیاگیااوراسی کے نتیجہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔دراندازوں نے فوج کی چوکیوں پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں ایک جنگجو ماراگیا جس کی نعش بھی بعد میں جائے وقوعہ سے برآمد ہوئی ‘‘۔مارے گئے جنگجوکی تحویل سے اے کے رائفل ، دو میگزین اور دیگر سامان ملاہے۔ذرائع نے بتایاکہ اس دوران دو سے تین اس کے ساتھی جنگجو واپس بھاگ جانے میں کامیاب ہوئے ۔ان میں سے ایک زخمی حالت میں بھاگتے دیکھاگیا۔