تازہ ترین

رشوت ستانی کا معاملہ

سابق سینئر کے اے ایس افسر کیخلاف چالان پیش

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


جموں //اینٹی کرپشن بیورو جموں نے سینئر سابق کے اے ایس افسر کے خلاف رشوت ستانی کے معاملے میں تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کیاہے ۔سابق ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹو)جموں سید مریدحسین شاہ ولد نصیب شاہ ساکن گورسائی تحصیل مینڈھر ضلع پونچھ کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر42/2018کے تحت کیس درج تھا اور اب چالان اینٹی کرپشن جموں سپیشل جج کے پاس پیش کیاگیاہے۔تحقیقات کے مطابق 21/12/2018کو کرنل ایچ ڈی ایس رینل ولد دلیپ سنگھ ساک 243سیکٹر1چھنی ہمت جموں نے اس وقت ایکسائز کمشنر کے عہدے پر تعینات مرید حسین شاہ کے خلاف تحریری طور پر شکایت درج کروائی ،جس میں الزام عائد کیاتھاکہ مذکورہ افسر اس کی شراب کی دکان کی لائسنس زیر نمبر204/JKEL-02کی تجدید کیلئے 2لاکھ روپے رشوت طلب کررہاہے ۔اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق اس پر ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی اور مذکورہ افسر کو 2لاکھ روپے رشوت طلب اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ اگیا ۔بیورو کے مطابق ملزم ڈپٹی ایکسائز کمشنر کو موقعہ پر ہی گرفتار کیاگیا اور تحقیقات میں یہ ثابت ہواکہ ملزم نے یہ جرم کیاہے۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف چالان سپیشل جج اینٹی کرپشن جموں کی عدالت میںپیش کیاگیا ہے ۔

تازہ ترین