پانچ برس سے کم عمر کے70فیصدبچوں کو لاک ڈائون کے دوران طبی سہولیات تک رسائی نہ ہوئی

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   
(File Photo)

سرینگر//کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے نافذکئے گئے ملک گیر لاک ڈائون کے دوران جموں کشمیرمیںپانچ برس سے کم عمرکے سترفیصدبچوں کوبنیادی صحت سہولیات جیسے ٹیکہ کاری تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ اس بات کااظہار سوموار کو جاری ایک رپورٹ میں کیاگیا۔کرائی نامی رضاکارتنظیم کی طرف سے جموں کشمیرسمیت پورے ملک میں کئے گئے اس سروے میں لاک ڈائون کے پہلے اوردوسرے مرحلے میں والدین اور بنیادی سہولت کاروں کاردعمل جانا گیا۔ جاری ایک بیان کے مطابق جموں کشمیرمیں اس سروے میں 387لوگوں نے شمولیت کی ۔’چائلڈرائٹس اینڈ یو‘نامی تنظیم نے کہا کہ کروناوائرس کی روکتھام کیلئے جموں کشمیرمیں لازمی طور نافذکئے گئے لاک ڈائون کے دوران پانچ برس تک کے سترفیصدبچوں کو بنیادی صحت سہولیات جیسے ٹیکہ کاری تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ بیان کے مطابق ٹیکہ کاری پروگرام کو ملک بھر میں لاک ڈائون کے دوران شدیددھچکہ پہنچا،23ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کے  پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کے پچاس فیصد والدین کو ٹیکہ کاری سہولیات تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔رپورٹ کے مطابق جموں کشمیرمیں قریب35فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران ان کے بچوں کو طبی امدادمیسر نہ ہوئی جس کی وجہ سے انہیں بچوں کی بیماری کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں زیادہ انتظامی بندوبست اورافرادی تیاری کویقینی بنانے پرزوردیاگیاتاکہ بچوں کو تعلیم کے ان کے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔اگرچہ لاک ڈائون کے دوران کلاسزکی کمی کو آن لائن تدریس کومتعارف کرایاگیا،لیکن تعلیم تک بچوں کی رسائی ایک بڑامسئلہ رہاکیونکہ ان میں سے متعددبچوں جو غریب طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں ،کو سمارٹ فون یاانٹر نیٹ کی سہولیات میسر نہ تھیں ۔سروے کے مطابق قومی سطح پر41فیصد کنبوں جہاں اسکولی تعلیم کی عمر کے بچے ہیں،کوآن لائن کلاسز تک مسلسل رسائی حاصل نہ ہوئی۔تقریباًنوے فیصد والدین اوربنیادی سہولیت کاروں نے بتایا کہ لاک ڈائون نے ان کے بچوں کا سکرین پر وقت گزاری کو بڑھا دیا۔لاک ڈائون کے دوران نصف گھرانوں کے بچوں نے آن لائن سرگرمیوں میں اضافی حصہ لیا۔غیرسرکاری رضاکارتنظیم کے مطابق 76فیصد والدین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر کسی حد تک نظررکھ سکے۔
 
 

کورونا وائرس کی جانکاری کیلئے نمبرات جاری

سرینگر//حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کیلئے نمبرات جاری کئے ہیں۔ مندرجہ ذیل  0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے  ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 (صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
 

 

تازہ ترین