لیفٹیننٹ گورنر سے سابق ایم ایل اے اور جے ایم سی میئر ملاقی

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


 جموں//سابق ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار اور جموں میونسپل کارپوریشن کا مئیرلفیٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو  سے ملاقی ہوا۔پریہار نے لیفٹیننٹ گورنر کو بھدرواہ علاقے میں سڑ ک رابطے ، تعلیمی سہولیات وغیرہ مسائل کو مستحکم بنانے سے متعلق کئی عوامی اہمیت کے حامل مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے شری پریہا ر کو یقین دِلایا کہ اُن کی جانب سے پیش کی گئی مانگوں اور اٹھائے گئے مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانے کا یقین دلایا۔انہوں نے انہیں اُن کے علاقے میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے کہا۔ ادھر جموں میونسپل کارپوریشن کے عوامی نمائندوں کا ایک وفد جے ایم سی میئر چندر موہن گپتا کی قیادت میں  لیفٹیننٹ گورنر گریش سے ملاقی ہوا اورانہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔جے ایم میئر کے ہمراہ جے ایم سی کی ڈپٹی میئر ایڈوکیٹ پورنیما شرما ، جے ایم سی کی اقامتی کمیٹی کے چیئرپرسنز بلدیو سنگھ بلاوریہ ،سورج پڑہا، جیت انگرل ، کونسلر پرمود کپاہی نے لیفٹیننٹ گورنر کو جے ایم سی کی کلہم کارکردگی اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ترقیاتی محاز پر جاری سرگرمیوں اور چند اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیل دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جمہوری نظام کے بنیادی اِداروں کو مستحکم بنانے کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے اُنہیں جے ایم سی کی جانب سے عوامی خدمات کو مزید فعال بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے اور اسے منفعت بخش بنانے کیلئے ایک فعال لائحہ عمل مرتب کرنے کے علاوہ عوامی مقامات پر بہتر صحت وصفائی کے انتظامات اور لوگوں کے لئے تمام بنیادی سہویات ہمہ وقت بہم رکھنے کی جانب توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل و مانگو ں پر غور کر کے ان کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔ 

تازہ ترین