تازہ ترین

جموں بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر فوت

لیفٹیننٹ گورنر کا سوگوار کنبے سے اظہار تعزیت

تاریخ    28 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یواین آئی
جموں// جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں کے سابق صدر اور سینئر ایڈوکیٹ بی ایس سلاتھیہ ہفتہ کی صبح فوت ہوگئے۔ستر سالہ ایڈوکیٹ سلاتھیہ نے چندی گڑھ کے پی جی آئی ہسپتال میں آخری سانسیں لیں جہاں وہ زیر علاج تھے۔ وہ جموں کی ترقی کے لئے اٹھنے والی تحریکوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ایڈوکیٹ سلاتھیہ کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ ان کی میت ہفتہ کی شام کو جموں پہنچ گئی اور آج یعنی اتوارکواُن کے آخری رسوم انجام دئے جائیں گے۔دریں اثنا سلاتھیہ کے انتقال پر وکیل برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے نیز کئی سیاسی و سماجی جماعتوں نے اظہار غم کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کی۔ ادھر لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے سینئر وکیل اورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموںکے سابق صدر بی ایس سلاتھیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے آنجہانی سلاتھیہ کو ایک معروف شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کیلئے اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے آنجہانی کی آتماکی شانتی کیلئے دعا کی اور سوگوار اں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ۔ 
 

تازہ ترین