تازہ ترین

گھریلو پروازو ں کی اُڑانوں کا 34واںدِن

۔1590مسافروں کو لے کر13پروازیں سرینگر پہنچیں.

تاریخ    28 جون 2020 (00 : 03 AM)   


  جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے34ویں دِن  2,424مسافروں کو لے کر  سنیچرکو21 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈوں پر اُتریں ۔834مسافروں سمیت 8کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1,590مسافروں کو لے کر13 پروازیں  سری نگر کے ہوائی اڈے پر اُتریں۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  مسافراپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ انتظامات کئے گئے ہیں اور اس دوران  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
 

تازہ ترین