تازہ ترین

ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ1,68,327افرادواپس لائے گئے

تاریخ    28 جون 2020 (00 : 03 AM)   


  جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے  1,68,327 شہریوں کو  بسوں کے ذریعے لکھن پور سے اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے راستے بسوں کے ذریعے اب تک بیرون ملک سے 657مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 66 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان سے بیرون یوٹی درماندہ 1,68,327 شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے واپس لایا۔تفصیلات کے مطابق 26جون سے 27 جون2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے1,757  درماندہ مسافر جن میں پاکستان سے 122 اور روس سے 2 (بیرون ملک) شامل ہیں، یوٹی میں داخل ہوئے جبکہ867مسافر  45ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اب تک 45ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے37,885درماندہ مسافروں کو لیکر جموں پہنچی جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر ادھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔
 

تازہ ترین