تازہ ترین

فاروق خان نے جموں وکشمیر میں سماجی بہبودی سکیموں کی آوری کا جائزہ لیا

تاریخ    27 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے محکمہ سماجی بہبود کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کا اِنعقاد مختلف مرکزی معانت سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود ، محکمہ کے ناظم جموں ، ڈائریکٹر جنرل برائے ترقی خواتین و اطفال، انٹگریٹیڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ سروسز ، سی پی ایس ، ایس سی ایس ٹی کارپوریشن کے مشن ڈائریکٹران او دیگر اعلیٰ اَفسران موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ سماجی بہبود کشمیر ، جموں وکشمیر کے ڈپٹی کمشنران ، ضلع سماجی بہبود اَفسران اور پروگرام اَفسران نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر خان نے افسروں کو سکیموں سے متعلق جانکاری عام کرنے کے لئے کہا تاکہ مستحقین اِن سکیموں سے اِستفادہ کرسکیں۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر وں اور سوشل ویلفیئرافسرو ں کو تمام اہم سکیموں کو آئی سی ڈی ایس کے تحت منظم کرنے اور اُن کی من و عن عمل آوری یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے آئی سی ڈی ایس کی طبعی و مالی حصولیابیوں پر زور دیا جس کے تحت تغذیہ کی فراہمی اور مختلف اِلتوأ میں پڑے معاملات کو مقررہ مدت کے اندر نمٹانا بھی شامل ہے۔اِس سے قبل پرنسپل سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود نے مشیرکو محکمہ کے کام کاج سے متعلق تفصیل دی ۔ انہیں محکمہ کی جانب سے چلائی جارہی مختلف معاونت والی سکیموں کے بارے میں تفصیل دی گئی ۔مشیر نے متعلقہ اَفسران کو آنگن واڑی مراکز کا باقاعدگی کے ساتھ دورہ کر کے بچوں کوفراہم کئے جارہے تغذیہ کی نگرانی کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے ہر آنگن واڑی مرکز کو ایک ماڈل مرکز کے طور پر ترقی دینے  کے لئے ضروری اِقدامات کرنے کی بھی ہدایا ت دیں۔ اُنہوں نے غریب اور نادار افرادکی سہولیت کے لئے درخواستی فارم آن لائین دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے افسران کو تن دہی او رلگن سے کام کر کے سماج کے کمزور طبقوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے کہا۔مشیرنے قومی سماجی امداد پروگرام وَن سٹاپ سینٹر ، مہیلاشکتی کیندر اور دیگر پنشن اور وظائف سکیموں پر جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
 

تازہ ترین