پاڈر کشتواڑ میں المناک حادثہ

پولیس اہلکار5اہل خانہ سمیت لقمہ ٔ اجل

تاریخ    26 جون 2020 (00 : 03 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے سب ڈویژن پاڈر میں ہفتے میں پیش آنے والے دوسرے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔یہ حادثہ جمعرات کی صبح10بجکر 30منٹ پرگلاب گڑھ سے 7کلومیڑدور گڑھ ماسو سڑک پر پیش آیا۔گاڑی 100فٹ نیچے جاکر دریا چناب میں گر گئی۔دریا میں پانی کا بہائو کافی تیزہے جسکے سبب بچاو کارروائیوں میں مشکلات آرہی ہیں اور لاشوں کا بھی کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ جائے حادثہ سے گاڑی کے پرزے اور سواریوں کے کچھ کپڑے ملے ہیں۔حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس، ریڈکراس، مقامی لوگ و رضاکار تنظیمیں جائے حادثہ پر پہنچی لیکن آخری اطلاعات ملنے تک گاڑی و کسی بھی افراد کو نہیں نکالا جاسکا۔ انکی تلاش جاری ہے۔جس سڑک پر حادثہ پیچ آیا ہے ، اس کی حالت کافی خستہ ہے اور ابھی تک اس پرمیکڈم نہیں ڈالا گیا ہے۔ ایس ڈی پی او پاڈر پردیپ سین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک نجی آلٹو گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، جس میں پولیس اہلکار و اسکے ساتھ اسکی اہلیہ، بیٹی و پوتے سوار تھے۔مذکورہ پولیس اہلکار ملک راج شرما آرمڈ پولیس سرینگر میں بطور حوالدار تعینات تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔حادثے میں ملک راج کے علاوہ مونی دیوی زوجہ ملک راج، انکی لڑکی کوشلیہ دیوی زوجہ چونی لال ، انامکا دیوی دختر چونی لال، عمر 16سال ، شالو دیوی و کاکی دیوی دختران نریندر کمار عمر 13 و 11 سال بتائی جارہی ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حادثہ ہونے کی کیا وجہ رہی۔

تازہ ترین