تازہ ترین

صورتحال بہت مشکل | بھارت وچین سے بات کررہے ہیں: ٹرمپ

تاریخ    22 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
 واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان لداخ معاملہ دور کرنے کیلئے ثالثی کیلئے تیار ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان اورچین کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور وہ دونوں ممالک سے بات کر رہے ہیں۔امریکی صدرنے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین حالیہ پرتشدد جھڑپوں کے بعد امریکہ دونوں ممالک کے مابین جاری تنازعات کے حل میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہفتہ کی شام آکلینڈ کے شہر ٹلسا سٹی میں ریلی سے خطاب کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ’’یہ بہت مشکل صورتحال ہے، ہم ہندوستان سے بات کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چین سے بھی بات کر رہے ہیں، ان لوگوں کو ایک بڑی پریشانی ہے،وہ لوگ مار پیٹ پر اتر آئے ہیں، ہم دیکھتے ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں، ہم ان کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ کچھ دنوں پہلے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا  تھاکہ اس تازہ سانحہ پر ان کی نظر ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو گزشتہ ہفتے چین میں تھے۔ لداخ میں ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ’ہم چین کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد ہندوستان کے فوجیوں کے تئیں اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں۔
 

تازہ ترین