تازہ ترین

وزیرستان میں حملہ میں کپٹن سمیت2اہلکار ہلاک

تاریخ    22 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
اسلام آباد//خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید مارے گئے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق شدت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شدت پسند مارا گیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی گشت کرنے والی ٹیم پر حملہ قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کی سرحد کے قریب گڑیوم کے 5 کلومیٹر جنوب مشرق میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بعدازاں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے کمپاؤنڈ کا بھی صفایا کردیا گیا۔اس سے قبل 10 جون کو شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے قریب دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔19 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے قریب ایک پْرہجوم بازار میں دھماکا خیز ڈیوائس پھٹنے سے ایک فوجی جوان مارا گیا ۔
 

تازہ ترین