ٹنگمرگ میں معمولی کاروباری سرگرمیاں شروع

کنزراور چندی لورہ کے بازار بند

تاریخ    14 جون 2020 (00 : 03 AM)   


مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں لاک ڈائون ختم کئے جانے کے بعد معمولی نوعیت کی کاروباری سرگرمیاں شروع ہوگئی تاہم کنزر اور چندی لورہ کے بازار ’ ریڈ زون‘ میںہونے کی وجہ سے مکمل بندرہے۔اطلاعات کے مطابق سیاحتی اعتبار سے معروف قصبہ ٹنگمرگ میں 85 روز کے بعد ڈپٹی کمشنر بارہ مولہ کے احکامات پرجاری ضوابط کے تحت بازار میں نصف دوکانیں کھلنے سے کاروباری سرگرمیاں شروع ہوئی تاہم بازار میں لوگوں کی چہل پہل کم ہی تھی۔ ادھر کنزر اور چندی لورہ کے بازار’ریڈ زون‘ میں آنے کی وجہ پر 85 ویں روز بھی بند رہے ۔اگرچہ کنزر اور چندی لورہ بازاروں کے دکانداروں نے ایس ڈی ایم گلمرگ اور پولیس حکام سے بازار کھولنے کے درخواست کی تھی تاہم دکانداروں کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ جب تک نہ اس سلسلے میں باضابطہ طور ضلع انتظامیہ بارہمولہ ہدایت جاری کریگا، تب تک کنزر اور چندی لورہ بازار میں لاک ڈائون کی بندشیں جاری رہیں گی ۔ادھر ٹنگمرگ کے مرکزی بازار میں تمام ہوٹل اور ڈھابے بھی لاک ڈوان کے بعد بند پڑے ہیں ۔ٹنگمرگ کے ہوٹل اور ڈھابے مالکان نے بھی کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ۔ 
 

تازہ ترین