دلہا کورونا سے مثبت پایاگیا | نوبیاہتا جوڑا اور رشتہ دار کورنٹائن کردیئے گئے

تاریخ    14 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
 حیدرآباد//دلہے کے کورونا سے مثبت پائے جانے کے بعد شادی کے دوسرے دن ہی نوبیاہتا جوڑا الگ تھلگ مرکز منتقل کردیاگیا۔شادی میں شرکت کرنے والے رشتہ داروں کو بھی کورنٹائن کردیاگیا۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔ضلع کے پاتی کونڈہ منڈل کے مری منو تانڈہ کے رہنے والا نوجوان حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ملازمت کرتا تھا۔اس نے کورونا وائرس کی طبی جانچ کروائی تاہم اس کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی اس کی شادی اس ماہ کی 10تاریخ کو ویلدورتی منڈل کے ایل تانڈہ کی رہنے والی لڑکی سے ہوئی۔اسی رات ہوئے استقبالیہ میں دلہے کی صحت خراب ہوگئی۔اسی وقت اس کے کورونا سے مثبت پائے جانے کی اطلاع ملی جس کے بعد عہدیداروں نے اس نوبیاہتا جوڑے کو پاتی کونڈہ منتقل کردیا۔
 

تازہ ترین