گریز سیکٹر اور زوجیلا میں حادثات

فوجی افسر اور سپاہی ڈرائیور لقمہ اجل، ایک زخمی

تاریخ    12 جون 2020 (00 : 03 AM)   


عازم جان +غلام نبی رینہ
بانڈی پورہ +کنگن// لائن آف کنٹرول پر گریز سیکٹر میں ایک فوجی جبکہ زو جیلا میں ایک سپاہی ڈرائیور دو مختلف حادثات کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ 6مراٹھا انفینٹری رجمنٹ سے وابستہ صوبیدار یما ہا کمار کا لائن آف کنٹرول پر چک والی تلیل گریز سیکٹر میں پیر پھیسل گیا اور وہ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں وہ لقمہ اجل بن گیا۔ ادھرزوجیلامیں سڑک کے ایک المناک حادثہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ جمعرات کوکرگل سے سرینگر کی طرف آرہی فوجی کانوائے میں شامل ایک گاڑی زیر نمبر 180297633A رانگہ زوجیلا کے مقام  پرڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سپاہی کرن سنگھ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ معراج خان  نامی ایک اہلکار زخمی ہوا۔
 

تازہ ترین