ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسہ مضبوط

تاریخ    11 جون 2020 (00 : 03 AM)   


ممبئی//دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے کمزور پڑنے سے بین بینکاری کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز روپیہ ایک پیسہ کے اضافے کے ساتھ فی ڈالر 75.60 روپے تک پہنچ گیا۔ گز شتہ کاروباری روز ہندوستانی کرنسی چھ پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 75.61 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر کے نرم پڑنے سے روپیہ اچھی شروعات ہوئی اور یہ 12 پیسے کے اضافے کے ساتھ 75.49 روپے فی ڈالر پر کھلا اور ایک وقت میں مضبوط ہوکر 75.42 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا۔