مختلف حادثوں میں خاتون اور دونوجوان ہلاک،2شدیدزخمی

تاریخ    10 جون 2020 (00 : 03 AM)   


عارف بلوچ+ غلام نبی رینہ
بڈگام//وادی میں الگ الگ حادثوں میں ایک خاتون اور دونوجوان ہلاک جبکہ دو شہری شدیدزخمی ہوگئے۔چاڈورہ میں سڑک کے ایک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار ٹپرزیرنمبر نے چاڈورہ میں دماغی طورپرناتواں ایک نوجوان کواُس وقت ٹکر ماردی،جب یہ نوجوان سڑک پار کررہاتھا۔پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس حادثے میں 23سالہ نوجوان وسیم فاروق ولدفاروق احمد ساکنہ موچھو چاڈورہ لقمہ اجل بن گیا۔پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاکر ٹپر کوضبط اوراسکے ڈرائیور کوگرفتار کیاجبکہ کیس درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی گئی ۔ادھر اطلاعات کے مطابق سوپٹ قاضی گنڈ میں پرانے مکان کو منہدم کرنے کے دوران مزدور دیوار گرنے سے جاں بحق ہوا ۔ٹینگ پورہ سوپٹ میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب یہاں محمد رمضان راتھر نامی شہری کے پرانے مکان کو چند مزدور منہدم کررہے تھے ،اس دوران مکان کی دیوار اچانک گر گئی جس کی زد میں28سالہ محمد یوسف کوہلی ساکنہ لامڈآگیا اور اُس کی موت واقع ہوئی ۔جونہی اسکی لاش آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے ۔اُدھر وائیلو کوکر ناگ میں  ایک خاتون  موٹرسائیکل سے اچانک گر گئی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئی ۔ بائیک زیر نمبرJK20 7620پر سوارکلثومہ زوجہ محمد یوسف وانی ساکنہ وائیلو کوکر ناگ کی طرف جارہی تھی ۔اس دوران دندی پورہ کے نزدیک خاتون بائیک پر اپنا توازن کھو بیٹھی اور نیچے گر گئی جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگئی،اگر چہ اُس سے علاج معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُ سے وہاں مردہ قرار دیا ۔پولیس نے  موٹر سائیکل مالک جان محمد وانی ولد محمد اسحاق وانی ساکنہ وائیلو کو حراست میں لیا ہے ۔ادھرکلن گنڈ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے دو افراد کوٹکر مار کر ذخمی کردیا۔  تفصیلات کے مطابق کلن گنڈ کے مقام پر دو افراد جن کی شناخت غلام مصطفی فامڈا ساکن کلن اور شوکت احمد لون ساکن ریول گنڈ  کے طور ہوئی ،بجلی کی ترسیلی لاین کی مرمت کررہے  تھے کہ اس دوران ایک ایل پی ٹرک زیر نمبر, JK05E- 5262نے ان کو ٹکر مار کرزخمی کردیا ۔دونو ںزخمیوں کو پی ایچ سی کلن منتقل کیا گیاجہاں سے ایک کو میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ اور دوسرے کو کنگن اسپتال منتقل کیا گیا ۔گنڈ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ایک ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 279,337زیر نمبر 26/2020 کے تحت درج کیا ہے۔(مشمولات جے کے این ایس)
 

تازہ ترین