جموں یونیورسٹی کے طلباء لیڈروں کامطالبہ

یوجی ،پی جی وپروفیشنل کورسزکے طلباء کوپرموٹ کیاجائے‘

تاریخ    9 جون 2020 (00 : 03 AM)   


جموں//جموں یونیورسٹی اوراس سے وابستہ کالجوں کے سٹوڈنٹس لیڈروں وسماجی کارکنان نے پرزورمطالبہ کیاہے کہ تمام یوجی،پی جی ،فائنل ایئرپروفیشنل کورسزکے طلباء کوما س پرموشن کے ذریعے اگلی جماعتوں کے اہل بنایاجائے۔یہاں جاری ایک مشترکہ پریس بیان میں سٹوڈنٹس  لیڈران عامر چوہدری،تنویرچوہدری،یاسر چوہدری ،اعجازمیر، اصغرچوہدری، اعجازصدیقی، ظفرچوہدری ودیگران نے کہاکہ جموں یونیورسٹی کوبھی کشمیریونیورسٹی کی طرزپر تمام یوجی(ریگولروپرائیویٹ) ، پی جی اورپروفیشنل کورسزکے امتحانات منعقدکئے بغیرماس پرموشن کرکے انہیں جماعتوں میں داخل کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ جموں یونیورسٹی کی طرف سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایسانہیں کیاجارہاہے جوکہ افسوسناک بات ہے۔مشترکہ بیان میں جموں یونیورسٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ طلباء کے مفادمیں فیصلہ لیا جائے اور فوری طورپرتمام مضامین کے یوجی (ریگولروپرائیویٹ)،پی جی سٹوڈنٹس اورپروفیشنل کورسزکے طلباء کوماس پرموشن کافائدہ دیاجائے تاکہ ان کی پریشانیوں کاکسی حدتک ازالہ ہوسکے۔
 

تازہ ترین