اننت ناگ میں سرپنچ گولی مار کر ہلاک

تاریخ    8 جون 2020 (31 : 06 PM)   
(Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//نامعلوم اسلحہ برداروں نے پیر کو جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اجے پنڈتا ولد ورکا ناتھ کول ساکن ڈورو پر لوک بھون لارکی پورہ کے نزدیک حملہ کیا گیا۔اُسے جی ایم سی اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
جی ایم سی اننت ناگ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر مجید محراب نے 35سالہ سرپنچ کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر اسلحہ برداروں کی تلاش شروع کی۔
 

تازہ ترین