تازہ ترین

سکولوں میں اِیکو کلب مستحکم بنائے جائیں گے:ڈاکٹر سامون

سماگراہ شکھشا کی جانب سے آن لائن پوسٹر میکنگ مقابلے

تاریخ    8 جون 2020 (00 : 03 AM)   


 جموں//سماگراہ شکھشا نے عالمی یومیہ ماحولیات کے موقعہ پر آن لائن پوسٹر میکنگ مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا۔اِمسال مقابلے کا مرکز ی خیال’’ حیاتیاتی ماحول‘‘ تھا ۔ مقابلے میں ملک کی تمام یوٹیز اور دیگر رِیاستوں بشمول آسام ، اُترا کھنڈ اور چھتیس گڈھ کے زائد اَز 2000بچوں نے آن لائن طریقہ کارکے تحت حصہ لیا ۔پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سامون نے بچوں کی جانب سے بھاری پیمانے پر ردِّعمل کا مظاہر ہ کرنے کے لئے ماحولیاتی تحفظات کے تئیں اُن کی دلچسپی کے لئے بچوں کی کافی تعریف کی۔اُنہوں نے فاتحین کے لئے انعام کے طورپر ؎ کمپیوٹر ٹیلبٹس اور رَنر اَپس کے لئے ای ۔اَسناد کا اعلان کیا۔پرزنٹین کانونٹ سینئر سکینڈری سکول کی آٹھویں جماعت کی طالبہ دیویانور شرما نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایس ای آر یس پبلک سکول آسام کے آٹھویں جماعت کے تنوج سماددار اور ایم ایم آئی شمسی پورہ اننت ناگ کے دسویں جماعت کے صہیب اشرف نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلے میں محمد حفیظ المرتضیٰ ، اَرپت سلاتھیہ ، انوی چودھری، عدنان ماجد ،مسکان اور موری نشابین ، اجیت بھائی کو اشک شوئی کے انعامات ملے ۔اِس کے علاوہ گورنمنٹ مڈل سکول ڈوگرہ ہال جموں کے ساتویں جماعت کے شیلندر کمار کو خصوصی جُری ایوارڈ سے نوازا گیا۔پرنسپل سیکرٹری نے اِس موقعہ پر کہا کہ ماحولیات کا تحفظ وقت کا اہم تقاضا ہے بالخصوص موجودہ کووِڈ ۔19صورتحال میں جب دُنیا بھر میں صحت و حفظان صحت کو اوّلین ترجیح دی جارہی ہے ۔اُنہوں نے سکولو ںمیں ایکو کلبوں کو مستحکم بنانے کا بھی اعلان کیا اور ایس پی ڈی سماگراہ شکھشا کو ایک نقش راہ مرتب کرکے اساتذہ کو ماحولیاتی سفارت کاروں اور ماحولیاتی سہولیت کاروں کو نامزد کرنے کے لئے کہاجو جانکاری سرگرمیوں کے طور ماحولیات پر چھوٹے پیمانے کے پروجیکٹوں پر کام کریں گے۔اُنہوں نے ایس پی ڈی سماگراہ شکھشا کو جنگلات ، ماحولیات ،لیکس اینڈ واٹر ویز، ریموٹ سنسنگ،پولیوشن کنٹرول بورڈ وں کے ساتھ اِس ضمن میں تعاون کے امکانات پر غور کرنے کے لئے بھی کہا۔اُنہوں نے ایس پی ڈی سماگراہ شکھشا کو سرکاری سکولوں کے طلباء کو منعقدہ پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے سراہا۔ اس موقعہ پر ایس پی ڈی سماگراہ شکھشا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فاتح طلباء کو مبارک باد پیش کی۔
 

تازہ ترین