شوپیان تصادم آرائی میں ایک اور جنگجو جاں بحق ،تعداد5ہوگئی

تاریخ    7 جون 2020 (08 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں اتوار کو سیکورٹی فورسز کی تلاشی کارروائی کے دوران ربن نامی گاﺅں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں5جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
اس معرکہ آرائی میں جاں بحق ہونے والے جنگجوﺅں کی تعداد پہلے4بتائی گئی ،بعد میں پولیس ذرائع نے ایک اور جنگجو کی ہلکاکت کی تصدیق کی۔
 فوج نے بھی ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے اس معرکہ آرائی میں5جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
 پولیس ذرا ئع نے تاہم مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔
اس سے قبل زینہ پورہ ربن نامی علاقے میںجنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے وہاں محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔
فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے جونہی مشتبہ جگہ کا محاصرہ تنگ کرکے تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق فورسز کا آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
 

تازہ ترین