ترال کے3نوجوان گرفتار،کونسلنگ کے بعد رہا

پولیس کاجنگجوؤں کے2اعانت کاروں کی گرفتاری کابھی دعویٰ

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سید اعجاز
ترال //اونتی پورہ پولیس نے ترال کے تین نوجوانوں کو جنگجوصف میں شامل ہونے سے قبل گرفتار کر نے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تینوں نوجوانوں کو کونسلنگ کے بعد والدین کے حوالے کیا گیا۔ا س دوران پولیس نے علاقے میں جنگجوئوں کے دو اعانت کاروں کوگرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو اس بات کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ترال سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان جنگجوصف میں شامل ہونے جارہے ہیں اور پولیس نے فوری طور دیگر فورسزایجنسیوں کے ساتھ مل کرسخت کوششوں کے بعد تینوں نوجوانوں 21برس کے الیاس امین وانی،17برس کے ابراراحمد ریشی اور19برس کے عبیداحمد شاہ کوگرفتار کیا۔پولیس کے مطابق تینوں کو جنگجو صفوں میں شامل ہونے کیلئے جنگجوئوں کے اعانت کاروں نے راغب کیاتھاجس کے بعد تینوں اس سلسلے میں تیاری کررہے تھے جس کو پولیس نے سخت کوشش کے بعد ناکام بنایا۔پولیس ذرائع نے بتایاتینوں نوجوان کونسلنگ کے بعد والدین کے حوالے کئے گئے۔اس دوران پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوانوں کو جنگجو صف میں شامل ہونے کیلئے راغب کرنے والے دواعانت کارامتیازاحمدوانی اور رئیس احمد چوپان کو گرفتار کیاگیا۔پولیس کے مطابق دونوں اعانت کار لشکر اورحزب کے مددگار ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں ان کے خلاف پولیس تھانہ ترال میں ایک کیس زیرنمبر52/2020درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 

تازہ ترین