تازہ ترین

شگاگو میں مظاہرین پر فائرنگ،2افراد ہلاک،60گرفتار

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   


واشنگٹن//پولس کی تحویل میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد نسل پرستی کے خلاف بدامنی کے درمیان، شکاگو کے نواحی علاقہ سیرا ٹاؤن میں ایک مظاہرے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور کم سے کم 60 افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ڈبلیو جی این - ٹی وی نے مقامی ترجمان رے ہنانیا کے حوالے سے بتایا کہ شکاگو کے نشیبی علاقوں میں بند کے بعد باہری مظاہرین شہر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کی۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس معاملے میں تقریبا 60 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔سیرا ٹاؤن کے 100 پولس افسران شہر میں گشت کر رہے ہیں اور ریاستی پولس کے تقریبا 120 افسران ان کی مدد کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ فلاڈلفیا کے منیپولس میں پولس کی تحویل میں 46 سالہ سیاہ فام امریکی شخص کی ہلاکت کے بعد 25 مئی کو پورے امریکہ میں پولس کی بربریت اور نسل پرستی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔