کورونا کے نئے143 مثبت معاملات، تعداد3,467 ہوگئی

تاریخ    6 جون 2020 (03 : 09 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکومت نے ہفتے کو کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے143نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے100کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 43 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,467تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,467 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2,302سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک 1,126اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔
اِس دوران آج مزید40 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے15 اور کشمیر صوبے کے 25 اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 2,11,880ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 06جون2020ءکی شام تک 2,08,413نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔
 

تازہ ترین