پاسپورٹ دفتر سری نگر میں 8 جون سے کام کاج بحال ہوگا

تاریخ    6 جون 2020 (28 : 03 PM)   


یو این آئی
سری نگر// کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے زائد از دو ماہ تک جزوی طور پر بند رہنے کے بعد پاسپورٹ دفتر سری نگر میں 8 جون یعنی پیر سے باقاعدہ کام کاج بحال ہوگا۔
اس ضمن میں ریجنل پاسپورٹ افسر سری نگر بی بی ناگر نے پاسپورٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ محکمہ کی ویب سائٹ پر اپنی اپائنٹمنٹ کو دوبارہ بک کریں۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ مقررہ تاریخ پر پاسپورٹ دفتر تشریف لاتے وقت تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
 

تازہ ترین