مزید2کورونا ہلاکتوں سے جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر38

تاریخ    6 جون 2020 (47 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کورونا وائرس نے ہفتے کو مزید دوافراد کی جانیں لیں۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر38ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کا ایک 72سالہ شہری جو کورونا میں مبتلاءتھا، فوت ہوگیا جبکہ جموں سے تعلق رکھنے والی ایک62سالہ خاتون بھی انتقال کر گئی۔
ایجنسی نے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ72سالہ شہری کو گذشتہ روز ہی سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج اُس کی موت واقع ہوگئی۔
ادھر جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کیرتی بھوشن نے بھی جی این ایس کو بتایا کہ میراں صاحب کی رہنے والی ایک خاتون، جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، کا کورونا ٹیسٹ24مئی کو مثبت آیا تھا اور وہ آج چل بسی۔
جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے جو38افراد جاں بحق ہوئے ہیں اُن میں سے9کا تعلق سرینگر،7کا تعلق بارہمولہ،5کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،3کا تعلق شوپیان،2کا تعلق بڈگام ،1کا تعلق بانڈی پورہ اور 1اور کا تعلق کپوارہ اضلاع سے تھا۔ باقی ماندہ6کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔
 

تازہ ترین