راجوری میں مسلح تصادم

ایک جنگجو جاں بحق ، فائرنگ جاری

تاریخ    5 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سمت بھارگو
راجوری //راجوری کے کالاکوٹ مہار علاقے میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین تصادم آرائی میں ایک جنگجوجاں بحق ہوا ہے۔پولیس نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملنے پر کالاکوٹ سے راشٹریہ رائفل اور جموں وکشمیر پولیس کی ٹیموں نے  قصبہ سے لگ بھگ 4کلو میٹر دور مہاری گائوںکا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کی۔اس دوران جمعرات کی شام وہاں پانی کی نہر کے نزدیک چھپ کر بیٹھے جنگجوئوں نے فورسز پرفائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی کی گئی اور جھڑپ کے ابتدائی لمحات میں ہی ایک جنگجو کی ہلاکت ہوئی۔ذرائع نے بتایا’’سینئر آرمی اور پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے اور جاری آپریشن کی قیادت کی‘‘۔انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ ابھی تک ایک جنگجو ماراگیاہے۔
 

تازہ ترین