تازہ ترین

کولگام میں پولیس پارٹی پرجنگجوﺅں کا حملہ، شہری زخمی

تاریخ    4 جون 2020 (43 : 03 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں جمعرات کے روز جنگجوﺅں نے پولیس کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
زخمی شہری کی شناخت محکمہ صحت کے ملازم ، متیاز احمد ساکن گھاسی پورہ ونپوہ کے طور ہوئی ہے جو سب ضلع اسپتال یاری پورہ میں تعینات ہے۔زخمی شہری کو فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا ہے جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔
بلاک میڈیکل آفیسر کولگام ڈاکٹر نگہت نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے عام شہری کے” شدید “زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں نے پولیس کی پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہاں افراتفری مچ گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔
فورسز کی بھاری جمعیت نے فوری طور علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کی ہے۔
ایک اور خبر رساں ایجنسی کے این او نے پولیس کے حوالے سے لکھا ہے کہ حملہ آﺅر گاڑی میں سوار تھے جس کے دوران انہوں نے پولیس پارٹی پر گولیاں چلائیں۔
 

تازہ ترین