تازہ ترین

پٹن میں ٹریکٹر اُلٹنے سے1لقمہ اجل2 افرادزخمی

تاریخ    4 جون 2020 (24 : 01 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں جمعرات کو ٹریکٹر اُلٹنے سے ایک شہری جاں بحق اور دو مزید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ونیگام بالا نامی گاﺅں میں پیش آیا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق ایک ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گیا اور اس میں سوار تین افراد اس کی زد میں آگئے۔
زخمیوں کو پٹن اسپتال پہنچایا گیا جن میں ایک شدید زخمی کو صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔
جاں بحق شہری کی شناخت غلام حسن خان ولد عبد الاحد خان ساکن ونیگام بالا کے طور ہوئی ہے۔
 

تازہ ترین