تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے’ میرا وطن ایپ‘ جاری کیا

ملازمین کوتنخواہوں کی جانکاری ملے گی

تاریخ    4 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
 جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے راج بھون میں جموںوکشمیر کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق جانکاری موبائیل ایپ میرا وطن حصہ اول جاری کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس نئے ایپ کوجاری کا مقصد ملازمین کو تنخواہوں سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے اور ’میرا وطن ایپ‘ حصہ اوّل جاری کرنے سے ملازمین بالخصوص دُوردراز اور دیہی علاقوں میں تعینات اُن ملازموں جنہیں اپنے ڈرائنگ اور دسبرسنگ آفیسر تک پہنچ نہیں ہے آسانی سے کسی بھی وقت اپنی تنخواہوں سے متعلق تمام تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے حکومت کی مختلف سکیموں اور کام کاج کو زیادہ سے زیادہ خود کار بنانے پر زور دیا تاکہ ملازمین اور عام لوگ مستفید ہوسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے فری اور پوسٹ میٹرک سکالر شپ اور محکمہ سماجی بہبود کی خاطر مربود سماجی تحفظ سکیم کے لئے بھی اسی طرح کی ایپلکیشن تیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ مستحقین وظائف اور پنشن کی واگزاری سے متعلقہ تفاصیل کے بارے میںجانکاری گھر بیٹھے حاصل کرسکیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مستقبل میں انکم ٹیکس حساب و کتاب اور فارم۔16 کے لئے اس ایپ کو اَپ گریڈ کیا جانا چاہئے۔
 

تازہ ترین