دنیا میں کوروناوائرس سے 63.78 لاکھ افراد متاثر، 3.80 لاکھ ہلاک

تاریخ    3 جون 2020 (50 : 11 AM)   


یو این آئی
جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی// عالمی وبا کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 63.78 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.80 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 63،78،239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3،80،250 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں اب بھی پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 8909 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب تک کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 2،07،615 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوران 217 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5،815 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 1،01،497 ایکٹیو معاملے ہیں، جبکہ 1،00303 افراد اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین