پلوامہ مسلح تصادم آرائی میں3جنگجو جاں بحق: پولیس

تاریخ    3 جون 2020 (50 : 10 AM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے بدھ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جو مسلح تصادم آرائی جنوبی ضلع پلوامہ کے کونگن آستان محلہ میں شروع ہوئی تھی اُس میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے تاہم جائے واردات سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔
فوج نے تاہم مارے گئے جنگجوﺅں کے بارے میں ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا تعلق جیش محمد نامی تنظیم سے تھا اور اُن میں بارودی سرنگ تیار کرنے والا یک ماہر جنگجو بھی شامل تھا۔
اس سے قبل جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوتے ہی پورے ضلع کے اندر انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی۔
یہ تصادم آرائی گونگن آستان محلہ میں ہوئی جہا ں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
جونہی سیکورٹی فورسز کی تلاشی ٹیم نے مشکوک مقام کو گھیر کر اُس کی تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد وہاں باضابطہ مسلح تصادم کا آغاز ہوگیا جو کچھ دیر جاری رہا اور جس کے اختتام پر تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین