سیموہ ترال میں مسلح تصادم، 2جنگجو جاں بحق

کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، دن بھرانٹرنیٹ سروس معطل

تاریخ    3 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سید اعجاز
 ترال//ترال کے سیموہ گائوں میں کوخونریز جھڑپ کے دوران 2جنگجو جاں بحق ہوئے ۔ جھڑپ شروع ہوتے ہی ترال میں انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئیں۔ قصبہ ترال سے 7کلو میٹر سیموہ نامی گائوںکی پمپوش کالونی بستی میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر 42 آر آر ،سی آر پی ایف 180 بٹالین اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ کیا۔ دوران شب محاصرہ کر نے کے بعد  صبح کے 5بجے تلاشی کارروائی شروع کی گئی لیکن اس دوران گائوں میں موجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر فائر کھول دیا جس کے بعد طرفین کے درمیاں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔طرفین میں کافی دیر تک فائرنگ ہوتی رہی جس کے دوران ایک جنگجونزدیکی مکان کے صحن میں جاں بحق ہوا، جس کے فوراً بعد کشمیر پولیس زون نے اپنے ایک ٹویٹ میں اسکی ہلاکت کی صبح سویرے ہی تصدیق کی تھی جبکہ دوسرا جنگجوئوں مکان کے باہر آس پاس کسی گلی میں چھپ گیا تھا ،جس دوران فورسز کو یہ شبہ ہوا کہ جنگجو غالباً رہائشی مکان کے اندرچھپ گیا ہے۔
اس دوران دن کے بارہ بجے تک علاقے میں مکمل خاموش رہی ۔اس ددوران بارہ بجے کے قریب فورسز اہلکار پھر ایک بار یہاں تلاشی لینے کی غرض سے داخل ہوئے ،جس کے نتیجے میںگولیوں کا پھر ایک بار تبادلہ ہوا ،جس دوران دوسرا جنگجو بھی جاں بحق ہوا ۔ اگر چہ سرکاری طور پرجاں بحق جنگجوئوں کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم مقامی لوگوں کے مطابق جاں بحق جنگجوں میںسے ایک کا تعلق برا بنڈنہ سنگم جبکہ دوسرے کا تعلق ترال کے سیر جاگیر علاقے سے ہے جس نے حال میں جنگجوئوں کے صف میں شمولیت اختیار کی تھی،تاہم پولیس نے اسکی تصدیق نہیں کی ۔بتایا جاتا ہے فورسز نے مالک مکان کو بھی پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا ہے ۔قصبے میں شام 6بجے کے قریب انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا گیا  ۔ادھر پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ فورسز کو سیموہ گائوں میں جنگجوئوںکے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہوئی۔ جس کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ اسی دوران خود کو فورسزکے گھیرے میں پا کر سیکورٹی فورسز پر گولیاں چلائیں اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ۔ کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں2جنگجوئوںجاں بحق ہوئے۔جھڑپ کی جگہ 2  نامعلوم شدت پسندوں کی نعشیں برآمد ہوئی۔ ہلاک  ہوئے جنگجوئوں کی شناخت اور وابستگی کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔تصادم کی جگہ سے2 اے کے رائفلیں،2. پستول  ، 5اے کے میگزین،2پستول میگزین،80 اے کے راؤنڈ،  10پستول راؤنڈ ، 2دستی بم سمیت تفتیشی مواد برآمد ہوا۔
 

تازہ ترین