سیموہ ترال مسلح تصادم آرائی میں 2 جنگجو جاں بحق:پولیس

تاریخ    2 جون 2020 (57 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی کے نتیجے میں2 جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیموہ ترال میں جو تصادم آج صبح سے جاری تھا اُس میں دوسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی یہ آپریشن ختم ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ تصادم آرائی ضلع پلوامہ میں ترال کے سیموہ گاﺅں میں پیش آئی جہاں فورسز نے مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ۔اس دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔گولیوں کے اسی تبادلے کے دوران پہلے ایک اور بعد میں دوسرا جنگجوجاں بحق ہوگیا۔پولیس نے تاہم مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ اس جنگجو مخالف آپریشن میں پولیس کے علاوہ فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
 

تازہ ترین