ترال میں فورسز کارروائی کے دوران مسلح تصادم، ایک جنگجو جاں بحق

تاریخ    2 جون 2020 (13 : 09 AM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی کے نتیجے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ تصادم آرائی ضلع پلوامہ میں ترال کے سیموہ گاﺅں میں پیش آئی جہاں فورسز نے مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ۔اس دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔گولیوں کے اسی تبادلے کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے تاہم مارے گئے جنگجو کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجو کی ہلاکت کے بعد سے جائے تصادم پر خاموشی چھائی ہوئی ہے تاہم فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ اس جنگجو مخالف آپریشن میں پولیس کے علاوہ فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔
 

تازہ ترین