ایک دن میں تیسری کورونا ہلاکت،اموات کی تعدادبڑھ کر31

تاریخ    1 جون 2020 (59 : 05 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں پیر کے روز ایک70سالہ شہری کی موت واقع ہونے سے جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد31تک بڑھ گئی ہے۔
ضلع اسپتال پلوامہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر میر مشتاق نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ 70سالہ شہری کوآج صبح مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں اُس کے کورونا نمونے حاصل کئے گئے جن کی رپورٹ بعد میں مثبت آگئی۔مذکورہ شہری کی لاش کو رپورٹ آنے تک لاش گھر میں رکھا گیا تھا۔
اس سے قبل آج جنوبی ضلع شوپیان کا ایک45سالہ شہری اور ڈوڈہ ضلع کا 72سالہ شہری، جنہیں کورونا میں مبتلاءپایا گیا، زندگی کی جنگ ہار گئے تھے۔
 

تازہ ترین