شوپیان اور ڈوڈہ کے2شہری کورونا سے جاں بحق،متوفین کی تعداد30

تاریخ    1 جون 2020 (52 : 03 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کا ایک45سالہ شہری اور ڈوڈہ ضلع کا 72سالہ شہری، جنہیں کورونا میں مبتلاءپایا گیا، پیر کے روز زندگی کی جنگ ہار گئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں اب تک مہلک وائرس سے جاں افراد کی تعداد30ہوگئی ہے۔
شوپیان ضلع کے رامنگری علاقے کے ایک باشندے کوسکمز میں کئی امراض کے علاج کیلئے31مئی کو داخل کیا گیا تھا۔
 میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ ابتدائی مرحلے پر مریض کی حالت سدھر گئی تھی جس کے بعد کورونا میں مبتلاءہونے کے شبہ کے پیش نظر اُسے وارڈ2میں داخل کیا گیا جہاں اُس کے نمونے حاصل کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب کے دوران مذکورہ مریض کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد آج اُس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔ڈاکٹر جان کے مطابق اس دوران جاں بحق شہری کی میت کو لاش گھر کے اندر رکھا گیا تھا۔
اسی طرح جی این ایس کے مطابق ضلع ڈوڈہ ، کا ایک شہری جو جی ایم سی جموں میں زیر علاج تھا، بھی کورونا میں مبتلاءہوکر دم توڑ بیٹھا۔
جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ، ڈاکٹر دارا سنگھ نے جی این ایس کو بتایا کہ ڈوڈہ کے شہری کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آیا تھا اور وہ آج انتقال کرگیا۔
شوپیان اور ڈوڈہ اضلاع کے دو شہریوں کی انتقال سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد30ہوگئی ہے۔مہلوکین میں 7کا تعلق سرینگر سے، 5کا تعلق بارہمولہ،5کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،2کا تعلق شوپیان ، 2کا تعلق بڈگام اور ایک کا تعلق ضلع بانڈی پورہ سے تھا۔باقی ماندہ4 مہلوکین کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔

 

تازہ ترین