شمالی کشمیر کے رفیع آباد میں 7سالہ لڑکا غرقآب ، تلاش شروع

تاریخ    1 جون 2020 (09 : 01 PM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے بہرامپورہ رفیع آباد علاقے میں پیر کے روزایک 7سالہ لڑکا غرقآب ہوگیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فیہان فیاض ولد فیاض احمد ساکن بٹہ پورہ، سوپور بہرامپورہ میں اپنے رشتہ داروں کے یہاں آیا تھا۔
اس دوران دریائے جہلم کے نزدیک مذکورہ لڑکے کا پیر پھسل گیا اور وہ ڈوب کر غرقآب ہوگیا۔
 اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے واقع پر پہنچی اور لڑکے کی بازیابی کی کاروائی شروع کی گئی۔
 

تازہ ترین