بڈگام میں جنگجوﺅں کا نیٹ ورک فاش،6 گرفتار:پولیس

تاریخ    1 جون 2020 (45 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے پیر کے روزدعویٰ کیا کہ اُنہوں نے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جنگجوﺅں کا ایک نیٹ ورک فاش کرتے ہوئے جنگجوﺅں کے6معاونین کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کی تحویل سے اسلح کے علاوہ منشیات بھی بر آمد کی گئی۔
ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے جنگجوﺅں کے ایک نیٹ ورک کو فاش کیا اور اُن سے اسلح کے علاوہ منشیات بھی بر آمد کی۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت مدثر فیاض ساکن کرالہ پورہ، شبیر گنائی ساکن واتھورہ،صغیر احمد پوسوال ساکن کپوارہ،اسحاق بٹ ساکن شوپیان اور ارشد ٹھوکر ساکن شوپیان کے طور کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے ہے۔پولیس نے چھٹے گرفتار شدہ کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان سے پرانا چینی ساخت کا پستول،میگزین،4پستول کی گولیاں،1ہینڈ گرینیڈ،1کلو گرام ہیروئن اور نقدی1,55,000روپے بر آمد کئے گئے۔
پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گروہ منشیات کا کاروبار کررہا تھا اور اس کے پاکستان کے ساتھ قریبی رابطہ تھا ۔ یہ گروہ جیش تنظیم کیلئے روپے اور اسلحہ سپلائی کررہا تھا۔
 

تازہ ترین