بغیر سبسیڈی رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

تاریخ    1 جون 2020 (14 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ملک میں بغیر سبسڈی والا رسوئی گیس سلنڈر پیر سے مہنگا ہو گیا۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بتایا کہ قومی راجدھانی دہلی میں 14.2 کلو گرام کے بغیر سبسڈی والے گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت جون ماہ کے لئے 593 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مئی میں اس کی قیمت 581.50 روپے تھی۔ اس طرح اس میں 11.50 روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔ اس سے پہلے مئی میں اسکی قیمت میں 162.50 روپے کا بڑ ا اضافہ کیا گیا تھا۔
انڈین آئل کے بیان میں کہا گیا ہے”بین الاقوامی مارکیٹ میں جون ماہ کے لئے رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ کی وجہ سے دہلی میں رسوئی گیس کی مارکیٹ کی قیمت فی سلنڈر 11.50 روپے بڑھا دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سے وزیر اعظم اجولا اسکیم کے مستحقین متاثر نہیں ہوں گے کیونکہ وزیر اعظم غریب بہبود اسکیم کے تحت 30 جون تک انہیں مفت سلنڈر دیا جائے گا“۔
 

 

تازہ ترین