کمشنر سیکریٹری میں وائرس کی تصدیق | 6آئی اے ایس افسران، ڈائریکٹرمحکمہ صحت اور پرنسپل میڈیکل کالج جموں سمیت متعدد افسران کا قرنطین

تاریخ    1 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سید امجد شاہ
جموں//جموں وکشمیر حکومت کے ایک سینئر آئی اے ایس افسر میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہونے کے بعد 6سینئر آئی اے ایس افسران سمیت متعدد عہدیداران کو قرنطینہ کیاگیاہے۔کورونا میں مبتلا پایاگیا سینئر افسرکمشنرسیکریٹری کے عہدے پر تعینات ہے جس کے پاس سرینگر ایئرپورٹ کے انتظامات کی نگرانی کاچارج بھی ہے۔ذرائع نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ پرنسپل سیکریٹری عہدے کا ایک افسر کورونا میں مبتلا پایاگیاہے جس کی رپورٹ گزشتہ شام موصول ہوئی تاہم اس سے قبل اس نے جموں میں ایک میٹنگ میں حصہ لیا تھا۔ رپورٹ ملنے کے بعد مذکورہ افسر کو کٹرہ ریاسی کے نارائنہ ہسپتال کے آئیسو لیشن وارڈ  میںداخل کردیاگیا جبکہ کورونا اقدامات کی دیکھ ریکھ کرنے والے میٹنگ میں شامل محکمہ صحت کے افسران کو قرنطینہ کیاگیاہے۔ایک سینئر افسر جو خود بھی قرنطینہ میں ہے، نے بتایا ’’متاثرہ آئی اے ایس افسر کے پچھلے دو ہفتوں سے جموں اور سرینگر میں رابطہ میں آنیوالے سبھی سے کہاگیاہے کہ وہ خود کو قرنطینہ کرلیں جن میں 2پرنسپل سیکریٹری بھی ہیں جو جموں وکشمیر میں کورونا معاملات کی نگرانی کررہے ہیں،اس کے علاوہ ایک سیکریٹری،2منیجنگ ڈائریکٹر، ایک جموں سے صوبائی سطح کا آئی اے ایس افسر،محکمہ صحت کا ایک ڈائریکٹر،میڈیکل کالج و ہسپتال کا ایک پرنسپل و دیگران شامل ہیں ،جنہوں نے خود کو قرنطینہ کیاہے‘‘۔انہوں نے مزید بتایا’’ہمیں یہ بتایاگیاہے کہ متاثرہ کمشنر سیکریٹری نے گزشتہ روز سرینگر میں دو میٹنگوں میں شرکت کی اور پھر کل جموں میں ایک میٹنگ میں حصہ لیا جس میں متعدد محکمہ جات اورمقامی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ پرنسپل، ڈائریکٹر اور ڈاکٹر بھی موجود تھے‘‘۔ان کاکہناتھا’’ہم سب اپنا خیال رکھ رہے ہیں، ہمیں قرنطینہ ہونے کا کہاگیا،اور ہمارے نمونے حاصل کئے جائیں گے‘‘۔متاثرہ افسر کے رابطے میں آئے سرینگر اور جموں کے سبھی ملازمین و افسران کے نمونے بھی لئے جائیں گے جن کو اپنے طور پر قرنطینہ ہوجانے کاکہاگیاہے۔دریں اثناء محکمہ عمومی انتظامی نے 3سینئر افسران کو سرینگر ایئرپورٹ تعینات کیاہے ۔اس سلسلے میں جاری ہوئے حکمنامہ کے مطابق یوتھ سروسز و سپورٹس سیکریٹری سرمد حفیظ، سپیشل سیکریٹری محکمہ خزانہ شمیم احمد وانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جموں وکشمیر انٹرپروینور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ غلام محمد ڈار کو کورونا کی روک تھام کیلئے سرینگر ایئرپورٹ تعینا ت کیاہے ۔قبل ازیں لیفٹنٹ گورنر کے ایک مشیر کی اہلیہ اور بیٹے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جن کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں اتوار کو نارائنہ ہسپتال سے ڈسچارج کردیاہے ۔
 

تازہ ترین