جموں کشمیر میں مزید 105مثبت قرار | بیکری کاریگر، نرسنگ آرڈرلی اور16 حاملہ خواتین متاثرین میں شامل

تاریخ    1 جون 2020 (00 : 03 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //سی ڈی اسپتال لیبارٹی میں تعینات نرسنگ آرڈرلی،دو ایس ایس جی کمانڈوز ،بیکری کاریگر،2کمسن بچوںاور 16 حاملہ خواتین سمیت جموں و کشمیر میں اتوار کومزید 95افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اس طرح کل متاثرین کی تعداد 2446تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 503جموں جبکہ 1943 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اتوار کو مثبت قرار دئے گئے 105 افراد میں سے 24 اننت ناگ، 17 کولگام، 8 سرینگر، 10کپوارہ، 15 بارہمولہ، 2 شوپیاں، 11 بڈگام( جن میں سے 10 سنیچر کو رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 8پولیس اہلکار اور دو افراد سوئیہ بگ کے تھے) ،3 پلوامہ ، 6 جموں،2رام بن ،3 کپوارہ، 3 راجوری اور ایک کا تعلق سانبہ سے ہے۔ 

سی ڈی اسپتال

میڈیکل کالج سرینگر ترجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان نے بتایا ’’پچھلے 24گھنٹوں کے دوران  510 نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 50مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں جبکہ 460 نمونے منفی قرار دئے گئے‘‘۔ ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا ’’ 50میں سے 17 کولگام،16بارہمولہ،10اننت ناگ، 3 پلوامہ،2سرینگر، ایک شوپیاں اورایک بڈگام سے ہے۔ ڈاکٹر سلیم خان نے کہا ’’ 50مریضوں میں 16حاملہ خواتین اور سی ڈی اسپتال کے ایک نرسنگ آرڈرلی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا ’’16حاملہ خواتین میں 10بارہمولہ، 5کولگام، ایک سرینگر اور ایک اننت ناگ سے تعلق رکھتی ہیں‘‘۔

سکمز

میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمز ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’اتوار کو734نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے21 کی رپورٹیں مثبت آئیں جبکہ 713نمونوں کو منفی قرار دیا گیا ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ 21میں سے 7سرینگر،10کپوارہ،3اننت ناگ اور ایک شوپیاں سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’سرینگر ایئرپورٹ سے سنیچر کو حاصل کئے گئے 362نمونوں میں سے11مثبت آئے جبکہ351 کو منفی قرار دیا گیا ‘‘۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ 11میں سے 6سرینگر،3اننت ناگ،ایک شوپیان اور ایک کا تعلق کپوارہ سے ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ 6میں سے 3حبک حضربل، 2نٹی پورہ سرینگر اور ایک کا تعلق بمنہ سرینگر سے ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 3مریضوں میں سے ایک راولپورہ ،  ایک کھنہ بل اور ایک ویری ناگ اننت ناگ سے تعلق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کا تعلق شوپیاں جبکہ ایک کا تعلق غنی پورہ لنگیٹ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم او سرینگر کی طرف سے بھیجے گئے نمونوں میں سے ایک کی رپورٹ مثبت آئی اور اس 28سالہ نوجوان کا تعلق باغ مہتاب سرینگر سے ہے۔ انہوں نے کہا ’’ کیمونٹی ہیلتھ سینٹر کپوارہ سے بھیجے گئے نمونوں میں سے9کی رپورٹیں مثبت آئیں، ان میں سے 2گلگام کپوارہ، 2لدرون کپوارہ،ایک آوورہ،2 زرہامہ کپوارہ، ایک کیرلہ پورہ، ایک اور منز گام کپوارہ سے تعلق رکھتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل484مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا جن میں سے417مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ52مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔ ابتک52933نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے52068کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ883مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔ 

 جے وی سی سرینگر

سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض احمد ایتو نے کہا ’’پچھلے 24گھنٹوں کے دوران384نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 2مثبت آئے جبکہ 382منفی قرار دیئے گئے ‘‘۔ڈاکٹر ریاض نے بتایا ’’ بڈگام ضلع کے269نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے ایک کی رپورٹ مثبت آئی ‘‘۔بلاک میڈیکل آفیسر ماگام ڈاکٹر طحٰہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کانی ہامہ بیروہ میں ایک بیکری کارخانے میں کام کررہے ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد مذکورہ بیکری میں بنائی گئی بیکری مصنوعات کو ضائع کیا گیا اور متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے والے 25افراد کو قرنطین کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کے 125نمونوں میں سے ایک کی رپورٹ مثبت آئی  اور اس27سالہ مریض کا تعلق حیدر پورہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبارٹری میں ابھی بھی369نمونے زیر تشخیص ہے۔

 جموں

اتوار کو جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 15افراد میں سے 8جی ایم سی جموں،3لال پتھ،3آئی آئی ایم جموں اور ایک کی رپورٹ مارڈرن لیبارٹری سے مثبت قرار دی گئی ہے۔   

حکومتی بیان

حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے105نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے90کا تعلق کشمیر صوبے سے اور15 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد2446تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے2446مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1491سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک927اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور28اَفراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس دوران اتوار کومزید19 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے16 اور کشمیر صوبے کے3 اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک171045ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 31؍مئی 2020ء کی شام تک 168599نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک172844افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں38572اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ45 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔1491کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق86289اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق ضلع اننت ناگ میں 338 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 211 سرگرم ہیں۔ 122 شفایاب ہوئے ہیں اور05 کی موت واقع ہوئی ہے۔کولگام میں294 مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں264سرگرم معاملات ہیںاور 26صحتیاب ہوئے ہیںاور04 کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے280 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے280سرگرم معاملات ہیں ۔141 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ07 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کپواڑہ میں 268مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 193 سرگرم معاملات ہیں اور75صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 232ہوئی ہیںجن میں سے 124سرگرم معاملات ہیں اور05مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 103صحتیاب ہوئے ہیں۔بانڈی پورہ میں اب تک 146 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے11 سرگرم معاملات ہیں ، 134مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اِدھرضلع شوپیان میں170 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 61 سرگرم ہیں اور 108صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک110ہوئی ہیںجن میں سے 47سرگرم ہیں اور61اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے ۔گاندربل میں کل 32مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں08 سرگرم معاملات ہیں اور 24 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 73 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں1 سرگرم معاملات ہیں اور 13 صحتیاب ہوئے ہیں۔اسی طرح  جموں میں وائر س کے 136مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں95سرگرم معاملات ہیں اور39 صحت یاب ہوئے ہیںاور02 کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ رام بن میں91معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 76سرگرم معاملات ہیں اور15 شفایاب ہوئے ہیںجبکہ کٹھوعہ میں73مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 53 سرگرم معاملات ہیںاور 20اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 65 ہوئی ہیں جن میں سے 39معاملات سرگرم ہیں۔ 25صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع سانبہ میں 43 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں32 سرگرم معاملات ہیں اور 11اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اس طرح پونچھ میں38 معاملے سامنے آئے ہیںجو سبھی معاملات سرگرم ہیں ۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک30 مریض پائے گئے ہیںجن میں 25 معاملے سرگرم ہیں اور 05مریض شفایاب ہوئے ہیں اورریاسی میں بھی14 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں11سرگرم ہیں اور03 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں08 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں07 معاملے سرگرم ہیں اورایک مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے جبکہ ڈوڈہ میں 05 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے 04معاملات سرگرم ہیں جبکہ ایک مریض پوری طرح صحتیاب ہوا ہے ۔
 
 

گھریلو پروازو ں کا ساتواں دِن |  16پروازیں اتریں

نیوز ڈیسک

 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے ساتویں دِن 1695مسافروں کو لے کر 16 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔ 341 مسافروں سمیت 6 کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1354مسافروں کو لے کر دس پروازیں بشمول ائیر انڈیا کی دو بین الاقوامی پروازیں آج سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف  تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔
 
 
 

ایک لاکھ سے زائد شہریوں کی واپسی

نیوز ڈیسک

جموں//تقریباً 1,02,972 جموں کشمیر کے لوگوں کو حکومت نے براستہ لکھن پور اور خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واپس یو ٹی پہنچایا۔ سرکاری  اعداد و شمار کے مطابق اب تک مختلف ریاستوں اور یو ٹیز سے درماندہ مسافروں کو لیکر آئی38 کووڈ خصوصی ریل گاڑیاں 30383 درماندہ شہریوں کو لیکر جموں اور اودھمپور ریلوے سٹیشنوں تک پہنچی ہیں ۔جبکہ 72589 درماندہ شہریوں کو اب تک براستہ لکھن پور یو ٹی واپس لایا گیا ہے ۔ مئی 30 سے مئی 31 صبح تک براستہ لکھن پور 1004 درماندہ مسافر جبکہ 798 مسافر 18 دیں دہلی کووڈ خصوصی ریل گاڑی کے ذریعے آج جموں پہنچے ۔اب تک 14743 درماندہ مسافروں کو لیکر 18 ریل گاڑیاں جموں پہنچی ہیں جبکہ 15640 مسافروں کو لیکر 20 خصوصی ریل گاڑیاں اودھمپور پہنچی ہیں ۔  
 
 
 

دو SSGکمانڈوز وائرس سے متاثر، اسپتال منتقل

پر ویز احمد

سرینگر // کورونا وائرس سے 2ایس ایس جی کمانڈوز بھی متاثر ہوگئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایس ایس جی ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال کے مطابق مذکورہ دونوں اہلکار پہلے ہے ریڈ زون میں تھے اور ڈیوٹی پر آنے کے بعد انکے نمونے مثبت پائے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ صورہ اور بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے SSG کے دو اہلکاروں کے نمونے 27مئی کو لئے گئے جن کی رپورٹ 29مئی کو آگئی جو مثبت قرار دیئے گئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دونوں اہلکار عید کی چھٹیوں کے سلسلے میں گھر گئے ہوئے تھے، لیکن انکے علاقے پہلے ہی ریڈ زونوں میں آتے تھے، لہٰذا دیگر اہلکاروں کیساتھ انکا کوئی رابطہ نہیں تھا۔ وہ جب واپس آئے تو وائرس سے متاثرہ پائے گئے جس کے بعد دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ جموں کشمیر میں ایس ایس جی اہلکار صرف سرکردہ  مین سٹریم سیاسی لیڈروں کے علاوہ گورنر یا وزیر اعلیٰ کی حفاظت پر خصوصی طور پر تعینات کئے جاتے ہیں۔
 

تازہ ترین